بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 6 ناموں کی فہرست جیل حکام کو ارسال

راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا روز، فہرست جیل حکام کو ارسال کر دی گئی۔

پی ٹی آئی کوآرڈی نیٹر سلمان اکرم راجہ نے چھ ناموں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی۔

ملاقات کرنے والوں میں ایم این اے شاہد خٹک، جاوید وڑائچ، شبیر علی قریشی کا نام شامل ہے، عادل بازئی، سہیل سلطان، میجر (ر) فیاض احمد کا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔

جمعرات کے روز ملاقات کی فہرست میں شامل لوگ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آئیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں