مخالفین کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں، بہتر ہے صلح صفائی ہو: بیرسٹر گوہر
راولپنڈی: (دنیا نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جب بھی ملک کی بات آئی ہم نےبھرپور حمایت کا اعلان کیا، مخالفین کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں بہتر ہے صلح صفائی ہو۔
اڈیالہ جیل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے، کے پی میں پی ٹی آئی کی حکومت پر الزامات نہیں لگنے چاہئیں۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کے پی حکومت کو بھی ایسے کام نہیں کرنے چاہئیں جن پر الزامات لگ جائیں، 8 فروری کو اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے، ہمارا احتجاج پُرامن ہوگا۔