سیف سٹیز نے جعلی اور فِشنگ ای چالان سیکڑوں ویب سائٹس بلاک کرا دیں

لاہور:(دنیا نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جعلی اور فِشنگ ای چالان ویب سائٹس کے خلاف بھرپور اور مسلسل کارروائیاں جاری ہے۔

 پی ٹی اے کے تعاون سے ای چالان کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والی 100 سے زائد جعلی اور فِشنگ ویب سائٹس بلاک کروا دی گئیں، بلاک کی گئی جعلی ویب سائٹس میں echallan-psca.top ،pscaechallan.com ،echallanpunjab.com ،pscaechallan.vip سمیت متعدد ڈومینز شامل ہیں۔

سیف سٹی ترجمان کا کہنا تھا کہ جعلی ویب سائٹس ای چالان کے ذریعے شہریوں سے غیر قانونی طور پر آن لائن ادائیگیوں میں ملوث تھیں،شہری کسی بھی غیر مصدقہ یا مشکوک ویب سائٹ پر ای چالان کی ادائیگی ہرگز نہ کریں۔ای چالان کی تصدیق کے لیے شہری صرف سیف سٹی کی آفیشل ویب سائٹ echallan.psca.gop.pk یا پبلک سیفٹی ایپ استعمال کریں

ترجمان نے مزید کہا کہ سیف سٹی کے نام پر بنائی گئی جعلی ویب سائٹس کے خلاف قانونی اور تادیبی کارروائی مزید تیز کر دی گئی ہیں، شہریوں کو گمراہ کرنے اور فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں