خانیوال: سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلے میں بدنام زمانہ ڈاکو ہلاک
خانیوال: (دنیا نیوز) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے ساتھ ہونے والے مبینہ مقابلے میں بدنام زمانہ ڈاکو ہلاک ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت نذیر عرف نذیرا اوڈ کے نام سے ہوئی جو کہ 48 سے زائد قتل، ڈکیتی، منشیات و دیگر سنگین مقدمات کا ریکارڈ یافتہ تھا، ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کبیروالا منتقل کردیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم نذیرا اوڈ کو اس کے مسلح ساتھیوں نے پولیس سے چھڑوانے کی کوشش کی، دونوں اطراف کی فائرنگ سے ملزم نذیرا اوڈ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔
مزید برآں ہلاک ملزم کے مفرور ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے پولیس کی جانب سے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔