بہاولنگر میں اوباش کی 6 سالہ بچی سے زیادتی
بہاولنگر: (دنیا نیوز) مسلم کالونی میں اوباش نوجوان نے 6 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، ملزم بچی کو برہنہ حالت میں چھوڑ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، تھانہ سٹی بی ڈویژن پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارے ہیں، ملزم کو جلد حراست میں لے کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔