سرگودھا میں معمولی تنازع پر گولیاں چل گئیں ، 2افراد جاں بحق

سرگودھا:(دنیا نیوز) پڑوسیوں کے درمیان معمولی جھگڑا خونیں تنازع میں تبدیل ہونے سے دوافراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ چک نمبر 104 شمالی میں پیش آیا جہاں سیوریج کے پانی کے تنازع پر تلخ کلامی کے بعد گولیاں چل گئیں جس کی زد میں آکر 2 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ دو زخمی ہوئے۔

پولیس نے اطلاع پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر مرنے والے افراد اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔

دوسری جانب ڈی پی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او صدر سے رپورٹ طلب کرلی۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں