شاہد کھوکھر پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے چیف آپریٹنگ افیسر تعینات

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سابق جنرل سیکرٹری شاہد کھوکھر کو پی ایف ایف میں نئی ذمہ داریاں تفویض کر دی گئیں۔

پی ایف ایف کے مطابق شاہد کھوکھر کو چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے۔، فیفا اور اے ایف سی کی گڈ لسٹ میں شامل شاہد کھوکھر فیفا نارملائزیشن کمیٹی کے ممبر کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

نچلی سطح سے پاکستان فٹبال بال کا حصہ بننے والے شاہد کھوکھر نے اپنی اعلیٰ صلاحیتوں سے فیڈریشن میں بتدریج سفر طے کیا۔ پاکستان میں فٹبال کے 10 سالہ بحران کے حل میں بھی انہوں نے بنیادی کردار ادا کیا۔

فیڈریشن کے انتخابات کے موقع پر انہوں نے محسن گیلانی گروپ کیلئے خدمات انجام دیں اس لیے وہ محسن گیلانی گروپ کے بااعتماد ساتھیوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں