گمبٹ پولیس کی کارروائی، قتل سمیت دیگر مقدمات میں نامزد ملزم گرفتار
گمبٹ: (دنیا نیوز) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل سمیت دیگر مقدمات میں نامزد ملزم گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی خیرپور ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی ہدایات پر پولیس نے چیکنگ کے دوران ملزم راجہ عرف راجو ڈرگہ کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم راجہ عرف راجو قتل سمیت دیگر مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا جس کی گرفتاری پولیس کے لئے چیلنج بنی ہوئی تھی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا، ملزم کے دیگر ساتھیوں کو پکڑنے کیلئے بھی کارروائی شروع کر دی گئی ہے جنہیں جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔