روسی صدر کا غزہ پیس بورڈ میں شمولیت پر ٹرمپ سے اظہار تشکر
ماسکو: (دنیا نیوز) روسی صدر پیوٹن کا غزہ پیس بورڈ میں شمولیت کے معاملے پر ردعمل سامنے آگیا۔
روسی صدر پیوٹن نے غزہ پیس بورڈ میں شمولیت پر ٹرمپ سے اظہار تشکر کیا، روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ امریکا میں منجمد کئے گئے ایک ارب ڈالر کے اثاثے دے سکتے ہیں، ہم نے ہمیشہ بین الاقوامی استحکام کو مضبوط بنانے کی ہر کوششش کی حمایت کی ہے۔
صدر پیوٹن نے کہا کہ موجودہ امریکی انتظامیہ یو کرین بحران کے حل میں کردار ادا کر رہی ہے، یورپ گرین لینڈ معاملے سے خود نمٹ لے گا یہ روس کا مسئلہ نہیں۔
روسی صدر پیوٹن کا مزید کہنا تھا کہ ڈنمارک نے ہمیشہ گرین لینڈ کے ساتھ کالونی جیسا سلوک کیا۔