بھارتی فضائیہ کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران تالاب میں گرگیا

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع پریاگ راج میں بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پریاگ راج میں بھارتی فضائیہ کا ایک مائیکرو لائٹ تربیتی طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گرا۔

رپورٹ کے مطابق طیارہ تربیتی پرواز کے دوران پریاگ راج میں ایک تالاب میں گرا، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بھارتی فضائیہ کے مطابق طیارے میں سوار دونوں پائلٹس محفوظ رہے جنہیں ریسکیو کرلیا گیا، زمین پر کسی شہری جانی نقصان یا املاک کو نقصان پہنچنے کی اطلاع نہیں ملی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثےکی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں