آیت اللّٰہ خامنہ ای کا تعزیتی اجتماع ملتوی کر دیا گیا

تہران: (دنیا نیوز) ایران کے سپریم لیڈر شہید آیت اللّٰہ خامنہ ای کا تعزیتی اجتماع ملتوی کر دیا گیا۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق آیت اللّٰہ خامنہ ای کے تعزیتی اجتماع کے وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، تعزیتی اجتماع کی تاخیر کی وجہ انتظامی مسائل ہیں۔

تعزیتی اجتماع میں مختلف صوبوں کے لوگوں کی جانب سے تقریب میں شرکت کی درخواستیں بھی ملی ہیں، تقریب آج رات 10 بجے منعقد ہونا تھی، مگر عوامی شرکت کے مطالبات اور انتظامی مسائل کے باعث اسے مؤخر کیا گیا ہے۔

آیت اللّٰہ خامنہ ای کے تعزیتی اجتماع کی ابھی تک نئی تاریخ یا انتظامات کی حتمی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، تاہم ایران کی اعلیٰ قیادت نے کہا ہے کہ جب حالات مناسب ہوں گے تو دوبارہ اعلان کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں میں آیت اللّٰہ خامنہ ای اہلخانہ سمیت متعدد افراد شہید ہوئے، ایران کی جانب سے یکم مارچ کو ان کی شہادت کی تصدیق کی گئی تھی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کو ان کے دفتر میں شہید کیا گیا، وہ اپنے تفویض کردہ فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں