مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی نمایاں کمی
کراچی: (دنیا نیوز) مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 10 ہزار روپے کمی کے بعد 5 لاکھ 39 ہزار 962 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا 8 ہزار 573 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 62 ہزار 930 روپے پر آ گیا ہے۔
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 100 ڈالر کمی کے بعد 5 ہزار 172 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 100 روپے بڑھ کر 9 ہزار 4 روپے کی سطح پر پہنچ گئی، جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس چاندی 1 ڈالر بڑھ کر 85 ڈالر 20 سینٹس پر پہنچ گئی ہے۔