امریکا نے یکم فروری سے نافذ ہونے والے ٹیرف روک دیے

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکم فروری سے ٹیرف نافذ کرنے کے عمل کو مؤخر کر دیا ہے۔

ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے کے ساتھ ایک نہایت نتیجہ خیز ملاقات میں ہم نے گرین لینڈ اور درحقیقت پورے آرکٹک خطے سے متعلق ایک مستقبل کے معاہدے کا فریم ورک تشکیل دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ حل حتمی شکل اختیار کر لیتا ہے تو یہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور تمام نیٹو ممالک کیلئے ایک بہترین پیشرفت ثابت ہوگا، اس سمجھ بوجھ کی بنیاد پر میں وہ ٹیرف نافذ نہیں کروں گا جو یکم فروری سے لاگو ہونے والے تھے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ گرین لینڈ کے حوالے سے گولڈن ڈوم پر بھی مزید بات چیت جاری ہے، جیسے جیسے مذاکرات آگے بڑھیں گے، مزید معلومات فراہم کی جائیں گی۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو، خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف، اور ضرورت کے مطابق دیگر افراد ان مذاکرات کے ذمہ دار ہوں گے اور براہِ راست مجھے رپورٹ کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں