انڈر 19 ورلڈ کپ: انگلینڈ نے سکاٹ لینڈ کو 252 رنز کے بڑے مارجن سے ہرا دیا

ہرارے: (دنیا نیوز) انگلینڈ انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے سکاٹ لینڈ کو 252 رنز کے بڑے مارجن سے ہرا کر ایونٹ میں مسلسل تیسری جیت اپنے نام کرلی۔

انگلینڈ کی جانب سے ملنے والے 405 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سکات لینڈ کی پوری ٹیم 44.5 اوورز میں 152 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

سکاٹ لینڈ کی جانب سے فنلے کارٹر34 اور میکس چیپلن 22 رنز بنا کر نمایاں رہے، تھیو رابنسن نے 19 اور جیک ووڈ ہاؤس نے 18رنز بنائے۔

قبل ازیں ہرارے میں ہونیوالے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے 17ویں گروپ میچ میں سکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 404 رنز بنائے، انگلش ٹیم کی جانب سے بین میس نے 191رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں