گرین لینڈ سے متعلق دھمکیاں، یورپی یونین نے امریکا کیساتھ تجارتی معاہدوں کی منظوری روک دی

لندن: (دنیا نیوز) گرین لینڈ سے متعلق امریکی دھمکیوں کے بعد یورپی یونین نے ردعمل دیتے ہوئے امریکا کیساتھ تجارتی معاہدوں کی منظوری روک دی۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق گرین لینڈ سے متعلق امریکی دھمکیوں نے امریکا اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات میں کشیدگی پیدا کر دی، یورپی پارلیمنٹ کی تجارتی کمیٹی نے امریکا کے ساتھ معاہدے پر ووٹنگ غیر معینہ مدت کیلئے مؤخر کر دی ہے۔

کمیٹی کے چیئرمین برنڈ لانگے کے مطابق نئی ٹیرف دھمکیوں نے تجارتی معاہدہ توڑ دیا، یورپی ارکان کا مؤقف ہے کہ یہ معاہدہ یکطرفہ اور غیر متوازن ہے، یورپی پارلیمنٹ کی تجارتی کمیٹی نے 26 اور 27 جنوری کو ہونے والی ووٹنگ مؤخر کی۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ معاہدہ منجمد ہونے سے امریکا کی جانب سے مزید ٹیرف کے خدشات بڑھ گئے ہیں، جبکہ ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رعایتیں صرف معاہدہ نافذ ہونے کے بعد ممکن ہوں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں