انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم اپنا آخری گروپ میچ آج کھیلے گی

ہرارے: (دنیا نیوز) انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا آخری گروپ میچ آج ہرارے میں کھیلے گی۔

آخری گروپ میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے گا، اگلے مرحلے میں رسائی کیلئے پاکستانی ٹیم کو آج کا میچ لازمی جیتنا ہو گا، ہرارے میں شیڈول میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے 12 بجے شروع ہو گا۔

پاکستانی ٹیم نے خامیوں کو دور کرنے کیلئے ہرارے میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، پاکستانی ٹیم نے گروپ مرحلے میں ایک میچ میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں