سرگودھا: پسند کی شادی کرنے والی لڑکی قتل کرکے دفن کر دی گئی

سرگودھا: (دنیا نیوز) سرگودھا میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کر کے دفن کر دیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ نیاز کالونی میانی کی رہائشی کوثر کو پسند کی شادی ختم ہو جانے کے باوجود قتل کر دیا گیا، مقتولہ نے پسند کی شادی ختم کر کے گزشتہ ماہ اہلخانہ کی مرضی سے شادی بھی کر لی تھی، مقتولہ کے چچا اور دو بھائیوں پر قتل کے الزام لگایا گیا ہے۔

خاتون کے دوسرے شوہر کی مدعیت میں تھانہ میانی پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی، ملزمان کو شامل تفتیش کر لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں