پنجاب اسمبلی کا اجلاس 26 جنوری کو بلانےکا فیصلہ
لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی کا اجلاس 26 جنوری کو بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
پنجاب اسمبلی کا 38 واں اجلاس 26 جنوری کو دوپہر 2 بجے طلب کیا جائے گا، پنجاب حکومت نے محکمہ قانون کو گورنر پنجاب کو سمری ارسال کرنے کی ہدایت کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کمزور، اجلاس بلانے کے حق سے بھی محروم
ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کے ایجنڈا کی تیاری شروع کر دی، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اجلاس کی صدارت کریں گے۔
پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں سرکاری محکموں سے متعلق سوالات و جوابات، تحاریک التوائے کار، زیرو آورز اور مفاد عامہ سے متعلق ایشوز زیر بحث لائے جائیں گے۔