راولپنڈی میں 5 سالہ بچہ گندے پانی کے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی میں 5 سالہ بچہ گندے پانی کے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

افسوسناک واقعہ اقبال ٹاؤن میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پیش آیا، کمسن زبیر کھیلتے ہوئے تالاب کے قریب پہنچا اور پھسل کر پانی میں جاگرا، موقع پر موجود لوگوں کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو اہلکار سرچ آپریشن میں بچے کو نکال لینے میں کامیاب ہوگئے تاہم اس وقت تک بچہ دم توڑ گیا تھا۔

بچے کی لاش دیکھ کر غمزدہ والدین پر غشی کے دورے پڑتے رہے، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد بچے کی لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں