گرین لینڈ کے معاملے میں امریکی دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے، برطانوی وزیراعظم

لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ کے وزیراعظم کیئر سٹارمر نے دو ٹوک کہا ہے کہ وہ گرین لینڈ کے معاملے میں امریکی دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے۔

پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے واضح کہا کہ برطانیہ اپنے اصولوں اور اقدار پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گا، ٹیرف کی دھمکیوں کے باوجود برطانیہ گرین لینڈ کے مستقبل پر اپنے مؤقف پر قائم ہے۔

اپوزیشن لیڈر کیمی بیڈینوک نے بھی وزیراعظم کیئر سٹارمر کے مؤقف کی حمایت کی اور کہا کہ برطانیہ اپنی ملکیت والے علاقے کیلئے 35 ارب پاؤنڈ ادا کر رہا ہے۔

مزید برآں کیمی بیڈینوک نے مشورہ دیا کہ یہ ڈیل ختم کرکے رقم برطانوی افواج کی مضبوطی کیلئے مختص کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں