یہ انکل کون ہیں،ترک اداکارہ کا شاہ رخ کی ویڈیو پر ردِعمل
استنبول (این این آئی)ترک اداکارہ و ماڈل ہاندے ارسل کی سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد جوائے ایوارڈز سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ سٹیج کی ویڈیو بناتے ہوئے نظر آ رہی ہیں ،سٹیج پر شاہ رخ خان کو مصر کی اداکارہ آمنہ خلیل کے ساتھ بطور پریذینٹر دیکھا جا سکتا ہے ۔
ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی بھارتی میڈیا نے یہ دعویٰ کرنا شروع کردیا کہ ترک اداکارہ بھی بالی ووڈ کنگ کی مداح ہیں۔بعد ازاں ہاندے نے ایک سکرین شاٹ انسٹا سٹوری پر شیئر کیا جس میں شاہ رخ خان سٹیج پر آمنہ خلیل کے ہمراہ ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ یہ انکل کون ہیں؟ میں ان کی مداح نہیں ہوں، میں صرف اپنی دوست آمنہ خلیل کی ویڈیو بنا رہی تھی۔ ہاندے ارسل نے لکھا کہ براہ کرم، اس طرح کی غلط معلومات پھیلانا بند کریں۔