پاکستانی معاشرے میں بڑھتے طبقاتی فرق پر زینب قیوم کا اظہار تشویش

پاکستانی معاشرے میں بڑھتے طبقاتی  فرق پر زینب قیوم کا اظہار تشویش

کراچی (این این آئی)اداکارہ زینب قیوم نے پاکستانی معاشرے میں بڑھتے ہوئے طبقاتی فرق پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

 انسٹا پوسٹ میں زینب قیوم نے لکھا کہ اس وقت میری فیڈ مجھے دو پاکستان دکھا رہی ہے ، ایک اشرافیہ کا تو دوسرا غریب کا پاکستان۔انہوں نے لکھا کہ اشرافیہ کا پاکستان، جو محفوظ، ناقابلِ رسائی ہے ، جہاں شادیوں کی تقریبات، ڈیزائنر ملبوسات اور بوٹوکس پر گفتگو ہو رہی ہے ، جبکہ دوسرا وہ محنت کش طبقہ ہے جو جل رہا ہے ، گرتی ہوئی معیشت کے ملبے تلے دبا ہوا ہے ، اور انصاف یا احتساب کی امید کے بغیر دم توڑ رہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں