کیا عام پاکستانی آن لائن بھارتی شاپنگ کرسکتا ہے :خالد انعم

کیا عام پاکستانی آن لائن بھارتی شاپنگ کرسکتا ہے :خالد انعم

لاہور(شوبز ڈیسک) سینئر اداکار خالد انعم نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے اہم سوال اٹھادیا۔

حال ہی میں صدر آصف علی زرداری کی بھتیجی اور مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادیوں پر بھارتی ڈیزائنر کے لباس منتخب کئے گئے ۔ سینئر اداکار خالد انعم نے کہا 'مجھے پتہ چلا ہے کہ جو ہمارے ہاں دو شاہی شادیاں سندھ اور پنجاب میں ہوئیں، اس میں دلہنوں نے بھارتی ڈیزائنر کے جوڑے پہنے ، اس میں کوئی حرج نہیں ہے ۔سینئر اداکار نے کہا 'میرے حساب سے یہ ہونا چاہیے ، کاروبار سب کھل جانا چاہیے ، تو کیا جنگ کے بعد ہمارا بھارت سے کاروبار شروع ہوگیا ہے ؟ ہم آن لائن چیزوں کی خرید و فروخت کرسکتے ہیں؟ کیا ان لوگوں نے یہ جوڑے آن لائن منگوائے یا جاکر خریدے ، تو کیا عام پاکستانی بھی جاکر خرید سکتا ہے ایسے ؟ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں