بیٹے سے اختلافات کے دوران وکٹوریہ بیکہم کی سوشل میڈیا پوسٹ
لندن(شوبز ڈیسک)سابق سٹار انگلش فٹبالر ڈیوڈ بیکہم کی اہلیہ فیشن ڈایزائنر، گلوکارہ اور ٹیلیویژن پرسنالٹی وکٹوریہ بیکہم نے اپنے بیٹے بروکلین کے ساتھ اختلافات کے دوران سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی جس میں انھوں نے اپنی پرانی دوست کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔
مداحوں نے فوری طور پر اس اس پوسٹ کے وقت کا نوٹس لیا، جو کہ انکے خاندانی تنازع کے دوران تھا۔ واضح رہے کہ بروکلین نے 19 جنوری کو ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنے والدین کے ساتھ کشیدہ تعلقات پر کھل کر بات کی تھی۔