سوکن سے میری دوستی پر شوہر جلتے تھے : اسما عباس

سوکن سے میری دوستی پر شوہر جلتے تھے : اسما عباس

کراچی (آئی این پی) سینئر اداکارہ اسما عباس نے اپنے شوہر کی پہلی بیوی کیساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں کھل کر بتادیا۔

ایک انٹرویو کے دوران اسما عباس نے اپنی سوکن کے بارے میں کہا کہ میں نے صرف یہ سوچا کہ وہ بھی ایک عورت ہے جیسے میں ہوں اور مجھے اسے وہ عزت دینی چاہیے جو اس کا حق ہے اگر میری جگہ وہ ہوتی تو میں بھی وہی حالات محسوس کر رہی ہوتی لہذا بہتر ہے کہ اس تعلق کو مثبت بنایا جائے بجائے اس کے کہ اسے زہریلا تعلق بنایا جائے ۔سینئر اداکارہ نے انکشاف کیا کہ شوہر عباس ہماری مضبوط دوستی سے جلتے تھے ، ہم ایک جیسے کپڑے پہنتے تھے، میں اسے ساری رقم دیتی تھی، جس میں سے وہ مجھے جیب خرچ دیتی تھی کیوں کہ باورچی خانہ اس کے زیر انتظام تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں