میں چاہوں گا پاکستان، بھارت سے میچ کھیلے :سنیل شیٹی

میں چاہوں گا پاکستان، بھارت  سے میچ کھیلے :سنیل شیٹی

ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹی نے کہاہے کہ میں چاہوں گا پاکستان سری لنکا میں بھارت سے میچ کھیلے ۔تقریب کے دوران سوال کیا کہ ٹی 20ورلڈ کپ 2026میں پاکستان بھارت سے میچ نہیں کھیل رہا آپ اس بارے میں کچھ کہیں گے جس پرسنیل شیٹی نے جواب دیاکہ میں چاہوں کہ پاکستان سری لنکا میں بھارت سے میچ کھیلے ۔

اداکارنے کہاکہ پاکستان اور بھارت کی خوبصورت مخالفت ہے جیسے ایشیز میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ہے ، دونوں ٹیموں کو بھی میچ کھیلنا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں