آئی سی سی سے رجوع نہیں کیا، پی سی بی نے بھارتی میڈیا کا دعویٰ مسترد کر دیا
لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے رجوع کرنے کے بھارتی میڈیا کے تمام دعوے مسترد کر دیئے۔
پی سی بی ترجمان عامر میر نے کہا کہ پی سی بی بھارتی سپورٹس صحافی وکرانت گپتا کے دعوے کو مسترد کرتا ہے، پی سی بی نے آئی سی سی سے رجوع نہیں کیا۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 7, 2026
ترجمان پی سی بی نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح ہندوستانی میڈیا کے گماشتے افسانے پھیلانے میں مصروف ہیں۔
عامر میر نے کہا کہ تھوڑا صبر اور، وقت واضح طور پر دکھائے گا کہ اصل میں کس نے دستک دی اور کس نے نہیں کی۔