ایپسٹین سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں رہا:انوراگ کشیپ
ممبئی(این این آئی)بھارتی فلم ساز اور ہدایت کار انوراگ کشیپ نے سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کی تازہ دستاویزات میں نام سامنے آنے کے بعد خاموشی توڑ دی۔ کشیپ نے انٹرنیٹ پر زیر گردش خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ سزا یافتہ پیڈوفائل جیفری ایپسٹین سے ان کا کسی بھی قسم کا کوئی تعلق نہیں رہا۔
میں نے اپنی زندگی میں کبھی بیجنگ کا سفر نہیں کیا،مجھے نہ تو ایسی کسی ای میل کا علم ہے اور نہ ہی کسی ایسی تقریب کا، کشیپ کے مطابق ان کا جیفری ایپسٹین کے مبینہ نیٹ ورک سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوتا۔