نیپال کے سینئر اداکار سنیل تھاپا 68 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
کٹھمنڈو(شوبز ڈیسک)نیپال کے معروف اداکار سنیل تھاپا 68 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔انہیں طبیعت بگڑنے پر ناروِک ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ زیرِ علاج تھے ۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ وہ بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لائے گئے ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ بنی۔
فلمی دنیا میں طویل عرصے تک سرگرم رہنے والے سنیل تھاپا کو نیپالی سینما کا بڑا نام سمجھا جاتا تھا۔انہوں نے 300 سے زائد نیپالی فلموں میں کام کرنے کے علاوہ متعدد بالی ووڈ اور بھوجپوری پروڈکشنز میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔