دھماکا اور ان کا تماشہ، ندا یاسر کے بسنت منانے پر تنقید

 دھماکا اور ان کا تماشہ، ندا یاسر کے بسنت منانے پر تنقید

لاہور(آئی این پی )اداکارہ و میزبان ندا یاسر کو بسنت کی تقریب منانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ نِدا یاسر نے اپنے شو میں بسنت منانے کا فیصلہ کیا۔ شو میں انہوں نے کوریوگرافر نگاہ جی، سعدیہ امام، کرن خان، گلوکار جنید سمیت دیگر مہمانوں کو مدعو کیا، بسنت کی تقریبات کے سلسلے میں نِدا یاسر نے گانے شکر ونڈاں پر رقص کے سٹیپس بھی سیکھے جب کہ شو میں نِدا یاسر اور دیگر فنکاروں نے رقص کیا اور بسنت منائی۔ ایک مداح نے لکھا کہ نِدا، کم از کم جمعے کے وقت یہ رقص تو نہ کریں۔

ایک اور نے لکھا کہ ان نام نہاد دانشوروں پر شرم آنی چاہیے ، یہ کیسے سوچ سکتے ہیں کہ بسنت معیشت کو مضبوط کرے گی، ایک صارف کا کہنا تھا کہ شرم کی بات ہے ، میں نے انہیں فلسطین پر بات کرتے نہیں دیکھا۔بہت سے لوگوں نے اس عمل کی مذمت کی اور کہا کہ تیراہ کے لوگ بے گھر ہو رہے ہیں، بلوچستان میں حالات خراب ہیں،اسلام آباد میں بم دھماکہ بھی ہوا ہے ،صارفین نے ان تقریبات کو شرمناک قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں