اگر کوئی ہماری شادی ختم ہونیکا انتظار کر رہا ہے تو کرتا رہے :پریانکا چوپڑا

اگر کوئی ہماری شادی ختم ہونیکا انتظار  کر رہا ہے تو کرتا رہے :پریانکا چوپڑا

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ و ہالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا جونس نے اپنے اور شوہر و امریکی گلوکار نک جونس کے درمیان عمر، ممالک و مذاہب کے فرق کے باعث ہونے والی تنقید پر خاموشی توڑ دی۔ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ اگر کوئی ہماری شادی ختم ہونے کا انتظار کر رہا ہے تو کرتا رہے ، میں نے اس بارے میں سوچنا چھوڑ دیا ہے ۔

 یہ ہر شخص کا ذاتی فیصلہ ہے کہ وہ اپنی پسند کے شخص کے ساتھ زندگی بسر کرنا چاہتا ہے یا نہیں، ہماری شادی کو 8 سال ہو چکے ہیں، اگر لوگ اس کے ٹوٹنے کا انتظار کر رہے ہیں تو یہ ان کی مرضی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں