ٹام کروز اور بریڈ پٹ کی اے آئی ویڈیو سے ہالی ووڈ میں خدشات پیدا

ٹام کروز اور بریڈ پٹ کی اے آئی  ویڈیو سے ہالی ووڈ میں خدشات پیدا

لاس اینجلس(نیٹ نیوز)ہالی ووڈ کے مشہور اداکار ٹام کروز اور براڈ پٹ کی ایک اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد فلم انڈسٹری میں خدشات پیدا ہو گئے ۔

ویڈیو میں دونوں اداکار ایک چھت پر لڑائی کے منظر میں دکھائی دے رہے ہیں، جسے فلم ساز رواری رابنسن نے شیئر کیا ہے ، بعد میں رابنسن نے اس کے مختلف ورژنز بھی جاری کیے ۔سکرین رائٹر ریٹ ریس نے اس ویڈیو پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہالی ووڈ کے لیے یہ خطرے کی گھنٹی ہے اور مستقبل میں ایک شخص کمپیوٹر پر بیٹھ کر بالکل ہالی ووڈ جیسی فلم بنا سکے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں