عامر خان کے بیٹے کی راگنی ایم ایم ایس 3 میں تمنا بھاٹیا کیساتھ انٹری

عامر خان کے بیٹے کی راگنی ایم ایم  ایس 3 میں تمنا بھاٹیا کیساتھ انٹری

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بیٹے جنید خان اداکارہ تمنا بھاٹیا کے ساتھ ایکتا کپور کی فلم راگنی ایم ایم ایس کے سیکوئل میں دکھائی دیں گے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم راگنی ایم ایم ایس فرنچائز کی واپسی ہو رہی ہے ، تاہم اب اسے راگنی ایم ایم ایس 3 نہیں بلکہ صرف راگنی 3 کہا جائے گا۔ذرائع کے مطابق فلم کے مرکزی کرداروں کے لیے تمنا بھاٹیا اور جنید خان سے بات چیت جاری ہے ، تاہم ابھی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں