اب بھی ایک بیڈ والے اپارٹمنٹ میں رہتا ہوں:سلمان خان
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان نے دبئی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران انکشاف کیا کہ وہ اب بھی ایک ایک بیڈ روم، ایک ہال اور ایک کچن کے اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں۔
جس پر مداحوں نے انہیں گراؤنڈڈ قرار دیا۔سلمان خان نے یہ بات دبئی میں مشہور شخصیات کی تقریب کے دوران بتائی، سلمان خان نے پر سکون انداز میں کہا کہ ان کے لیے آسودگی اور مانوسیت فضول خرچی سے زیادہ اہم ہے ۔ انہوں نے اپنے اس نظریے کو دہرایا کہ میرے پاس وہ سب کچھ ہے جس کی مجھے ضرورت ہے ۔