کوئی شادی یا مہندی نہیں میری سالگرہ کا جشن تھا:ہانیہ عامر کی وضاحت
کراچی ( آئی این پی )اداکارہ ہانیہ عامر کی گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ مبینہ شادی کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ۔ ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر وضاحت کی کہ یہ کوئی شادی یا مہندی کی تقریب نہیں تھی بلکہ ان کی سالگرہ کا جشن تھا جسے دوستوں نے ویڈنگ تھیم کے ساتھ منایا۔
اداکارہ ہانیہ عامر کے بقول چونکہ سوشل میڈیا پر ان کی شادی سے متعلق افواہیں گردش کر رہی تھیں اس لیے دوستوں نے مزاحیہ انداز میں شادی کے تھیم پر برتھ ڈے پارٹی کا اہتمام کیا تھا۔