سوکیش چندر کا ویلنٹائن ڈے پر جیکولین کو ہیلی کاپٹر تحفہ
ممبئی (آئی این پی )منی لانڈرنگ کیس میں قید بھارتی شہری سوکیش چندر شیکھر نے ویلنٹائن ڈے پر اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو 30 کروڑ کا لگژری ہیلی کاپٹر تحفے میں دینے کا دعویٰ کیا ہے ۔
سوکیش نے جیل سے جیکولین فرنینڈس کو ایک محبت نامہ لکھا جس میں اداکارہ کو بیبی بوما کہہ کر مخاطب کیا اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے جیکولین فرنینڈس کیلئے ایئربس ایچ سیریز کا ایک لگژری ہیلی کاپٹر خریدا ہے جس کے نام کے ابتدائی حروف "JF" کے ساتھ خصوصی طور پر ڈیزائن بھی کیا گیا ہے ۔انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ یہ قیمتی تحفہ ان کی ذاتی کمائی سے خریدا گیا ہے ۔خط میں سوکیش نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ جیل کی سلاخوں کے باعث وہ اداکارہ سے دور ہیں لیکن ان کی محبت میں کوئی کمی نہیں آئی۔