منفرد کردار کا منتظر تھا مگر پیشکش ہی نہیں ہوئی:وقار حسین
لاہور(شوبزڈیسک)معروف اداکار و سلیبریٹی میک اپ آرٹسٹ وقار حسین نے انکشاف کیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘قدوسی صاحب کی بیوہ’ کے بعد مجھے نئے اور مختلف کرداروں کی پیشکش ہی نہیں کی گئی۔
ڈرامہ سیریل قدوسی صاحب کی بیوہ کے بعد انڈسٹری میں یہ تاثر قائم ہو گیا تھا کہ میں کسی مختلف نوعیت کا کردار ادا نہیں کر سکتا، حالانکہ میں کسی منفرد اور چیلنجنگ کردار کا منتظر تھا۔ موجودہ دور میں میک اَپ آرٹسٹس کو ہتک آمیز رویّے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔