سلیم خان کی طبیعت مزید بگڑ گئی، سرجری کا امکان

سلیم خان کی طبیعت مزید  بگڑ گئی، سرجری کا امکان

ممبئی(آئی این پی)بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے والد، سینئر فلم سکرین رائٹر سلیم خان کو طبیعت خراب ہونے پر گزشتہ روز ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بلڈ پریشر بڑھنے کی وجہ سے سلیم خان کے دماغ کے دائیں جانب خون کی شریانیں پھٹ گئی ہیں، اس وقت وہ وینٹی لیٹر پر ہیں اور ان کی سرجری کیے جانے کا امکان ہے ۔واضح رہے کہ سلیم خان نے 24 نومبر 2025 کو اپنی 90 ویں سالگرہ منائی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں