والد نے اجازت نہ دی، شوہر کی اجازت سے شوبز میں آئی:زارا نور

والد نے اجازت نہ دی، شوہر کی اجازت سے شوبز میں آئی:زارا نور

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ زارا نور عباس نے انکشاف کیا ہے کہ والد اتنے سخت مزاج تھے کہ جب تک شادی نہیں ہوئی اس وقت تک اداکاری کا آغاز نہیں کیا۔

اداکارہ نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں کئی معاملات میں آزادی حاصل نہیں تھی۔اپنے والد اور بھائیوں کی سختی کا ذکر کرتے ہوئے زارا نور نے کہا کہ میرے والد کسی ایسی ملازمت کے حق میں نہیں تھے جس کے لیے مجھے گھر سے باہر جانا پڑے۔ والد نے مجھے شوبز یا میڈیا جوائن کرنے کی اجازت نہیں دی، بلکہ میرے شوہر کی اجازت سے میں نے انڈسٹری میں قدم رکھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں