سوشل میڈیا دکھاوا ہم اسی میں پھنس گئے : صنم سعید

سوشل میڈیا دکھاوا ہم اسی میں پھنس گئے : صنم سعید

کراچی (آئی این پی) اداکارہ صنم سعید نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں سوشل میڈیا نے لوگوں کو چھوٹی چھوٹی چیزوں میں پھنسا رکھا ہے۔

ایک انٹرویو میں صنم سعید نے کہا کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے ہم چھوٹی چھوٹی چیزوں میں پھنس گئے ہیں لوگوں کو ہر کام میں توجہ اور تسکین حاصل کرنے کیلئے جلدی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اندر صبر نام کی کوئی چیز نہیں رہی سب دکھاوا ہے ہم ان چیزوں میں پھنس گئے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ جنہوں نے شروع کیا وہ ہمارے نوجوانوں کو مصروف رکھنا چاہتے ہیں تاکہ وہ دماغ کو زیادہ اچھی چیزوں اور ترقی میں استعمال نہ کرسکیں اور اس میں پھنسے رہیں اور یہی ہورہا ہے ۔صنم سعید نے کہا کہ نوجوانوں کو لٹریچرز پر بات کرنی اور سننی چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں