دبئی و شارجہ تو میں ایسے جاتا ہوں جیسے لانڈھی ،کورنگی :حنیف راجہ

دبئی و شارجہ تو میں ایسے جاتا ہوں جیسے لانڈھی ،کورنگی :حنیف راجہ

لاہور(شوبز ڈیسک) کامیڈین حنیف راجہ کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں گھوم چکا ہوں، دبئی اور شارجہ تو میرے لیے ایسے ہے ، جیسے کوئی لانڈھی کورنگی جاتا ہے۔

حنیف راجہ نے کہا کہ معین اختر اور عمر شریف کے ساتھ بہت کام کیا، وہ ہمیں سپورٹ کرتے تھے ، جب کہ عمر شریف کے ساتھ ایک چھوٹی سے پرابلم تھی کہ وہ ساتھی فنکار کو ٹینشن دیتے تھے، دونوں اپنی اپنی جگہ بے پناہ صلاحیتوں کے مالک تھے۔ ایک زمانے میں شادی بیاہ کے موقع پر بہت زیادہ شوز ہوتے تھے ، اس سے مجھے پہچان ملی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں