عتیقہ سرجریز کر الیں تو ان کا ہیرو بن جاؤنگا:فہد مصطفی
کراچی(این این آئی)اداکار ومیزبان فہد مصطفی نے اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عتیقہ آپا 2، 4 مزید اچھی سرجریاں کروالیں تو ہم ان کے ہیرو بن سکتے ہیں۔
پاکستان کی سینئر ادکارہ عتیقہ اوڈھو نے ایک پروگرام میں اداکار فہد مصطفی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اب وہ وقت آگیا ہے انہیں اپنی عمر کی لڑکیوں کے ساتھ کام کرنا شروع کردینا چاہیے یعنی عورتوں کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔ بعد ازاں، فہد مصطفی نے اپنے گیم شو میں اداکار ہمایوں سعید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا یہ عتیقہ آپا کے ساتھ کیا مسئلہ ہے بھائی ، آپ اور میں ان کے ساتھ ہی ہیرو آئیں تو ہی وہ خوش ہوں گی۔