کاش کوئی کراچی کو بھی لاہور جیسا خوبصورت بنا دے :سونیا حسین
کراچی(آئی این پی)اداکارہ سونیا حسین نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ کراچی بھی لاہور کی طرح ترقی یافتہ اور خوبصورت نظر آئے۔
سونیا حسین نے بتایا کہ میں حال ہی میں بسنت کی خوشیوں میں شریک ہونے کے لیے لاہور گئی تھی اور وہاں بہتر سڑکوں اور خوبصورت ماحول کو دیکھ کر متاثر ہوئی۔سونیا نے کہا کہ ہم ابھی بسنت منانے کے بعد لاہور سے واپس آئے ہیں، انہوں نے شہر کو بہت خوبصورت بنا دیا ہے، کاش کوئی ہمارے کراچی کے لیے بھی یہی کرے۔