یکسانیت کے بجائے موضوعات کو ترجیح دینی ہوگی:حنا دلپذیر

یکسانیت کے بجائے موضوعات کو ترجیح دینی ہوگی:حنا دلپذیر

کراچی (آئی این پی) سینئر اداکارہ حنا دلپذیر نے کہا کہ ہمیں اپنے ڈراموں میں یکسانیت سے بچنے کیلئے موضوعات کو ترجیح دینی ہوگی۔

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں غریبوں کے بے شمار مسائل ہیں جن کو ٹی وی ڈرامہ سیریل کے لئے اجاگر کیا جا سکتا ہے مگر افسوس ہے کہ ابھی تک اس طرف کسی نے سنجیدگی کے ساتھ توجہ نہیں دی۔انہوں نے کہا کہ اگر ایک ہی طرح کی ڈرامہ سیریل بنانے کا سلسلہ جاری رہا تو لوگ یکسانیت کا شکار ہو جائیں گے ، ہمیں اس سے بچنے کیلئے نئے موضوعات کو ترجیح دینی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ کوشش کرنی چاہیے ہمارے ڈراموں کی کہانیاں مصنوعی نہ ہوں، بھارت کے ڈرامے کو اسی لئے پسند نہیں کیا جاتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں