منافق لوگوں سے ہمیشہ دور رہتی ہوں:نیلم منیر
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ و ماڈل نیلم منیر کا کہنا ہے کہ شارٹ کٹ سے شہرت کمانا سب سے بڑی بیوقوفی ہے، اچھا فنکار وہی کہلاتا ہے جو اپنی محنت کے ساتھ انصاف کرے۔
ایک انٹرویو میں نیلم منیر نے کہا کہ زندگی میں جتنی شہرت ملی اس کا تصور بھی نہیں کیا لیکن ابھی مزید بہت کچھ کرنا چاہتی ہوں۔ اداکارہ نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ منافق لوگوں سے دور رہوں ۔ کیونکہ یہ لوگ انتہائی خطرناک ہوتے ہیں اور زندگی میں کامیابی کیلئے ان سے بچنا بھی ضروری ہے۔