سب سے بڑی دولت شکر گزاری ہے :عاطف اسلم
لاہور(آئی این پی)گلوکار عاطف اسلم نے کہا ہے کہ شکر گزاری سب سے بڑی دولت، مایوسی سب سے بڑا کفر ہے۔
سوشل میڈیا پر موجود ایک انٹرویو میں عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ جو شخص خدا کے ساتھ روابط میں رہتا ہے ، وہ کبھی مایوس ہو ہی نہیں سکتا اور مومن کی پہلی نشانی ہی یہی ہوتی ہے ۔عاطف اسلم کے کہتے ہیں مومن کے پروردگار سے رابطے میں کمی ہوسکتی ہے ، طریقہ غلط ہو سکتا یا کمی پیشی ہو سکتی ہے ، صحیح جگہ پہنچ نہیں پا رہے ہوں گے لیکن جیسے ہی صحیح جگہ پر پہنچیں گے تو سب ٹھیک ہوجائے گا۔