سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹ کے لاکھوں فالوورز:عینا آصف

سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹ کے لاکھوں فالوورز:عینا آصف

کراچی (آئی این پی) نوجوان اداکارہ عینا آصف کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر میرے جعلی اکاؤنٹ کے لاکھوں فالوورز ہونے پر میری ہی ویڈیو فلیگ ہوگئی۔

ایک شو میں مختلف موضوعات پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ انسٹاگرام کے علاوہ میں کوئی دوسرا سوشل میڈیا اکاؤنٹ استعمال نہیں کرتی۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنی انسٹاگرام کی ویڈیو ایک مرتبہ ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی تو وہ بین کردی گئی اور کہا کہ آپ نے کانٹینٹ کاپی کیا ہے کیونکہ جو میرے نام سے جعلی اکاؤنٹ تھا اس کے فالوورز کی تعداد لاکھوں میں تھی اور انہوں نے وہ ویڈیو لگائی ہوئی تھی۔ عینا آصف نے کہا کہ اب میں اس طرح کے اکاؤنٹس کو دیکھ کر رپورٹ کروں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں