اپنے کام سے پیار ،پرفیکشنسٹ نہیں سمجھتا ہوں:عامر خان
ممبئی(آئی این پی)بالی ووڈ کے سپر سٹار عامر خان نے کہا ہے کہ وہ خود کو مسٹر پرفیکشنسٹ نہیں سمجھتے انہیں صرف اپنے کام سے پیار ہے۔
بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں عامر خان نے کہا کہ مجھے مسٹر پرفیکشنسٹ کہنا غلط ہے لیکن کبھی کبھی آپ کے نام کے ساتھ کوئی خاص لقب لگا دیا جاتا ہے اور اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ حقیقت میں وہ ہیں یا نہیں۔عامر خان نے کہا کہ میں پرفیکشنسٹ نہیں ہوں بلکہ میں ایک ایسا شخص ہوں جو صرف سخت محنت کرتا ہے ، بہترین کام کے لیے کوشش کرتا ہے کیونکہ مجھے اپنے کام سے پیار ہے۔