ہر لمحہ انہیں یاد کرتی ہوں،ہیما دھرمیندر کی جدائی پر دل گرفتہ

ہر لمحہ انہیں یاد کرتی ہوں،ہیما  دھرمیندر کی جدائی پر دل گرفتہ

ممبئی(آئی این پی)بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کی موت کو 3 ماہ گزر چکے، تاہم ان کی اہلیہ اداکارہ ہیما مالنی آج بھی اس صدمے سے پوری طرح باہر نہیں آ سکیں۔

 ہیما مالنی نے کہا کہ دھرمیندر کی مقبولیت سرحدوں سے ماورا تھی اور دنیا بھر میں ان کے مداح موجود تھے ۔ ہیما مالنی نے جذباتی انداز میں اعتراف کیا کہ میں آج بھی اپنے شوہر کی جدائی کو قبول نہیں کر پا رہی، میں ہر لمحہ انہیں یاد کرتی ہوں، خود سے پوچھتی رہتی ہوں، کیا وہ واقعی چلے گئے ہیں؟ میں ان سے دوبارہ کب ملوں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں