سارہ عمیر کو کرینہ کپور سے مشابہت پر حسد اور تنقید کا سامنا
کراچی (این این آئی)پاکستانی اداکارہ سارہ عمیر کو کم بیک کے بعد بھارتی سٹار کرینہ کپور سے مشابہت پر سوشل میڈیا پر خاصی توجہ مل رہی ہے ، تاہم اس تقابل کے ساتھ انہیں حسد اور تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے ۔
کراچی (این این آئی)پاکستانی اداکارہ سارہ عمیر کو کم بیک کے بعد بھارتی سٹار کرینہ کپور سے مشابہت پر سوشل میڈیا پر خاصی توجہ مل رہی ہے ، تاہم اس تقابل کے ساتھ انہیں حسد اور تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے ۔ حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں سارہ عمیر نے کہا کہ یہ موازنہ میں نے خود شروع نہیں کیا ،بعض لوگوں نے یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ میں نے خود تشہیری مہم چلائی ہے ، کچھ خواتین صارفین کی جانب سے حسد پر مبنی تبصرے بھی دیکھنے کو ملے ، میں نے ان منفی تبصروں کو سنجیدگی سے لینے کے بجائے ہنسی میں اڑا دیا ۔